نیپا چورنگی کے مین ہول میں ڈوبنے والا بچہ 14 گھنٹے بعد برآمد

گلشنِ اقبال، نیپا چورنگی پر گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مین ہول میں گر کر ڈوبنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔ واقعے نے انتظامیہ کی عدم موجودگی اور غفلت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

نیپا چورنگی کے مین ہول میں ڈوبنے والا بچہ 14 گھنٹے بعد برآمد

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب گزشتہ رات ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر کر ڈوب گیا۔ واقعے کی ویڈیوز کے مطابق جائے حادثہ پر انتظامیہ مکمل طور پر غائب رہی، اور عوام نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی کوششیں جاری رکھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اہلِ محلہ اور رضاکار پوری رات مشینری اور دیگر سامان خود تلاش کرتے رہے، جبکہ دوسری جانب کچھ میڈیا چینلز پر اس کے برعکس یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔ آخرکار 14 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش نکال لی گئی، جس نے شہری انتظامیہ و متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ یہ سانحہ شہر میں کھلے مین ہولز اور ناقص نگرانی کا ایک اور دردناک ثبوت ہے۔