صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب میں ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب میں ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب میں ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب میں ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا صدر مملکت نے ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے میں خدمات کے اعتراف میں دیا بعد ازاں، ترک بری افواج کے کمانڈر نے صدر مملکت سے ملاقات کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں ممالک کا پاکستان اور ترکی کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور

پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے ، صدر مملکت

ترکیے نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے، صدر مملکت

صدر مملکت کا پاکستان اور ترکیے کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار

صدر مملکت کا پاکستان اور ترکیے کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور

ترکیے کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون فروغ دینا ہوگا، صدر مملتک

صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں ، صدر مملکت

ترک صدر نے میرے انتخاب اور رمضان المبارک کے آغاز پر ٹیلی فونک کال کی ، صدر مملکت

ترک صدر کا دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ پاک -ترک تعلقات کو وسعت دینے کے ان کے عزم کا اظہار ہے، صدر مملکت

ترک بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا

دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، ترک کمانڈر

صدر مملکت نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) ملنے پر مبارکباد دی

امید ہے کہ کمانڈر دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، صدر مملکت