جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز سے مقابلے میں 5 خوارج ہلاک

تازہ ترین 19th Jan 2025 416 مناظر
ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز سے مقابلے میں 5 خوارج ہلاک

دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج اور فورسز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے اہلکاروں کی بہادری لائق ستائش ہے، مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ