ہوم نیٹ پاکستان نے گھریلو ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے تربیت کا آغاز کیا

ہوم نیٹ پاکستان نے گھریلو ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے تربیت کا آغاز کیا

ہوم نیٹ پاکستان نے گھریلو ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے تربیت کا آغاز کیا

کراچی؛ ہوم نیٹ پاکستان گھر پر کام کرنے والے ورکرزکی فلاح و بہبود کے لیے وقف تنظیم نے کامیابی کے ساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد نجی نرسنگ کالج بلدیہ ٹاﺅن میں کیا۔ جس میں سپلائی چین میں گارمنٹس اور ٹیکسٹائل ورکرز کی پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس تربیت کااہم مقصد صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اورورکرز کو اس بارے میں تعلیم دینا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خطرناک ماحول سے کیسے بچائیں، خاص طور پر جب ان کے گھروں میں مختلف کیمیکلز موجود ہوں۔ ہوم نیٹ پاکستان کے پروگرام مینیجر بابر رضا نے کہا کہ یہ بہت خوشی اور فخرکی بات ہے کہ میں آپ کے سامنے ہمارے حالیہ تربیتی پروگرام کی بنیادی اہمیت پر بات کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ ہمارا سب مقصد آپ سب ” ہوم بیسڈ ورکرز“ کی آگاہی کرنا ہے تاکہ آپ کے سامنے پیش آنے والے مسائل پر فوری قابو پاسکیں۔آپ کوتعلیم یافتہ اور بااختیار بنانے کے لیے ہمارا مقصد آپ کو خطرناک ماحول کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری علم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہے۔ہوم نیٹ پاکستان کی صوبائی کوآرڈینیٹرو سہولت کار مہرین عارف نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ فعال انداز میںنہ صرف گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کو ضروری معلومات اور مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنایا جائے بلکہ پاکستان اور اس سے باہر کے موجودورکرز کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ معاون کام کرنے والے ماحول کو فروغ دینے کے لیے تنظیم کے عزم کو بھی اجاگر کرناہے۔ اس طرح کے اقدامات ورکرز کے حقوق کی ترقی اور کمیونٹی کی مجموعی بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ہوم نیٹ پاکستان کے پروگرام مینیجر بابر رضا اور صوبائی کوآرڈینیٹرو سہولت کار مہرین عارف نے شرکاءسے اظہار تشکر کیا۔