بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمحمدعلی کا مخالف امیدوار کو مناظرے کا چیلنج

بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمحمدعلی کا مخالف امیدوار کو مناظرے کا چیلنج

بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمحمدعلی کا مخالف امیدوار کو مناظرے کا چیلنج

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے موجودہ حکمران جماعت بزنس مین پینل(بی ایم پی)کے30دسمبر2023کو ہونے والے انتخابات میں نامزد صدر محمد علی شیخ اور سینئر نائب صدر کے امیدوار حاجی غنی عثمان نے اپنے مخالف گروپ یو بی جی کے دونوں بڑے امیدواروں کو معاشی میدان ڈیبٹ (مکالمے ) کا چیلنج کر دیا۔اس ضمن میں بی ایم پی کے صدارتی امیدوا محمد علی شیخ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن چیمبر میں موجودہ حکمران جماعت بزنس مین پینل ملک کی معاشی صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور اس کے حل کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر منتخب ہوکر کر تاجر برادری کی مضبوط آواز بنیں گے۔انہوں نے مخالف امیدوار عاطف اکرام شیخ کو چیلنج کیا وہ میڈیا کے سامنے آکر اپنا معاشی پلان سامنے رکھیں۔محمدعلی نے کہا کہ میرا یہ چیلنج ایف پی سی سی آئی کی بہتری اور ملکی معاشی صورتحال کے استحکام کا ضامن بھی ہوسکتا ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اور میرے سامنے اپوزیشن گروپ کے صدارتی امیدوار میڈیا کے سامنے آکر اپنا اپنا پروگرام رکھیں اور بتائیں کہ ہم ملکی کاروباری برادری کے بہتر مستقبل کیلئے کیا پروگرام رکھتے ہیں اور ہم کس طرح حکومت کو ان کے مسائل پیش کرکے انہیں حل کرانے کی جدوجہد کریں گے۔بزنس مین پینل کے سینئرنائب صدر کے امیدوار حاجی غنی عثمان نے بھی اپنے مخالف امیدوار ثاقب مگوں کو دعوت دی کہ آئیں اور مشترکہ طور سے میڈیا کے سامنے آکربتائیں کہ ہم ملک کی معاشی استحکام اور بزنس کمیونٹی کوانکے بہتر مستقبل کیلئے کیا پروگرام رکھتے ہیں،میںیو بی جی کے امیدوارکے ساتھ میڈیا کے سامنے ڈیبیٹ کیلئے تیارہوں۔