اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ایم این اے علی وزیر کی دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی
درخواست گزار کی جانب سے وکیل عطاء اللہ کنڈی عدالت میں پیش
ایک مقدمہ درج ہوا تو پندرہ منٹ بعد دہشت گردی کا الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ، وکیل عطاء اللہ کنڈی
وکیل عطاء اللہ کنڈی کا سپریم کورٹ کے صغری بی بی کیس کا حوالہ
علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ غیر قانونی ہے ، خارج کیا جائے ، وکیل کی استدعا
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی
0 تبصرے