شاہ رخ خان اور عابدہ پروین سمیت 6 افراد گریڈ 16 میں سیکنڈری اسکول ٹیچر بھرتی!

شاہ رخ خان اور عابدہ پروین سمیت 6 افراد گریڈ 16 میں سیکنڈری اسکول ٹیچر بھرتی!

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن میں گریڈ 16 کے 6 جعلی سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی نئی بھرتیوں کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تحریری جعلسازی کا انکشاف کیا ہے، جبکہ جعلی بھرتی کیے گئے اساتذہ کو پرسنل آئی ڈی بھی الاٹ کردی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے آئی ٹی سیکشن نے جعلی آفر آرڈر پر بار کوڈ بھی لگا دیا، جبکہ آئی ٹی سیکشن نے جعلی بار کوڈ کے بعد جعلی آئی ڈی بھی الاٹ کردی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 6 اساتذہ کی بھرتیوں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ جعلی اساتذہ کو میرپورخاص میں بھرتی کیا گیا تھا، جس پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط ارسال کردیا۔ خط سیکشن آفیسر سیکنڈری-3 کے دستخط سے ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں جعلی اساتذہ کی تنخواہیں بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ جعلی اساتذہ سے وصول کی گئی تنخواہیں واپس لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جعلی اساتذہ میں فہد علی، انیل کمار، شاہ رخ خان، زاہد علی، ارشد علی اور عابدہ پروین شامل ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جعلی اساتذہ کی پرسنل آئی ڈیز بلاک کردی ہیں۔