واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی مذاکرات کار کا ایران کے ساتھ رابطہ برقرار ہے، جبکہ جنگ کے دوران ایران اپنی قیادت کے بحران سے نمٹنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ صرف اسی صورت میں معاہدہ کریں گے جو امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ ایران کو غیر جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور اسے جلد دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
0 تبصرے