ایچ آئی وی کیسز کے اعداد و شمار جاری، سندھ سب سے زیادہ متاثر

ایچ آئی وی کیسز کے اعداد و شمار جاری، سندھ سب سے زیادہ متاثر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں 15 ماہ کے دوران 2 ہزار سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔ صحت سے متعلق وفاقی وزارت کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں 1274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں، جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے جہاں 1515 بچوں میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔ اس فہرست میں پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 418، خیبر پختونخوا میں 101، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک بچے میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔