طاقت کے زور پر مذاکرات ممکن نہیں، دباؤ کے آگے نہ جھکنا اسلامی اصول ہے: ایران

طاقت کے زور پر مذاکرات ممکن نہیں، دباؤ کے آگے نہ جھکنا اسلامی اصول ہے: ایران

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ یہ ایک عالمی حقیقت ہے کہ عظیم تہذیب رکھنے والے ممالک دھمکی اور جبر کے تحت مذاکرات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ دباؤ اور طاقت کے استعمال کے تحت بات چیت نہ کرنا ایک مضبوط اسلامی اصول ہے۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایسے اصولوں کی موجودگی میں دھمکیوں کے سائے تلے مذاکرات ممکن نہیں، کاش امریکا اس حقیقت کو سمجھ سکے کہ تہذیبیں دباؤ کے آگے نہیں جھکتیں۔