پانچ گیندوں پر پانچ شکار، آئرش بولر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

پانچ گیندوں پر پانچ شکار، آئرش بولر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ڈبلن (ویب ڈیسک): آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے یہ تاریخی کارنامہ منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف انٹر پروونشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے میچ میں انجام دیا۔ کرٹس کیمفر نے میچ کے 12ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اپنے اگلے اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر مسلسل تین مزید بیٹرز کو پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے علاوہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم گیندوں پر پانچ وکٹیں لینے والے بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔