بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کنزہ ہاشمی نئے گانے میں بھارتی اداکار کے ساتھ رومانس کرينگی

شوبز 07th Aug 2023 328 مناظر

پراجیکٹ کے آغاز کے لیے تیار ہوجاؤ، جو میرے دل کے بہت قریب ہے؛ کنزہ ہاشمی

اداکارہ کنزہ ہاشمی مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو میں باصلاحیت بھارتی اداکار اور میزبان کرن واہی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد اب کنزہ ہاشمی اس میوزک ویڈیو کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پراجیکٹ کے آغاز کے لیے تیار ہوجاؤ، جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے بہت باصلاحیت کرن واہی کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے، وہ شروع میں تھوڑی نروس تھیں لیکن سرحد پار سے ملنے والا پیار بہت اچھا ہے، یہ گانا ہمارے پسندیدہ لیجنڈ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور لکھا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ