بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کيا دنیا میں ایسا کوئی انجیکشن ہے جو کسی کو گورا کرے : شائستہ لودھی

شوبز 03rd Jul 2023 43 مناظر

میرے پاس مائیں 6 ماہ کےنوزائیدہ بچے کو لے کر آتی ہیں

میزبان اور معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے نہ ہی دنیا میں کوئی ایسا انجیکشن ہے جو کہ انسان کو گورا کرسکے۔ رنگ صاف کرنے والے انجیکشن سے متعلق شائستہ نے بتایا کہ ان انجیکشنز کو بھارت اور پاکستان میں وائٹننگ کہا جاتا ہے لیکن اس کے مصرف تبدیل ہیں، یہ انجیکشن دراصل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انسان کے جسم کو کلین کرتا ہے اور اس طرح جسم پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن چونکہ یہ انجیکشن پاکستان اور بھارت میں بیچنا تھا اس لیے اس انجیکشن کیلئے وائٹننگ انجیکشن کا لفظ استعمال کیا گیا۔ معاشرے میں گورے رنگ کے حوالے سے پائی جانے والی سوچ پر بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے اپنے مریضوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ میرے پاس مائیں 6 ماہ کےنوزائیدہ بچے کو لے کر آتی ہیں اور کہتی ہیں میرے بچے کا رنگ نہ جانے کس پر چلا گیا ہے، آپ اسے کوئی ایسی کریم یا دوائی دیں کہ اس کا رنگ صاف ہوجائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ