بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سائنسدانوں کو معدے اور دماغ کے درمیان تعلق دریافت کرنے میں کامیابی

صحت 14th Jun 2023 328 مناظر

یہ کیپسول 18 سے 40 سال کی عمر کے مردوں اور خواتین کو استعمال کرائے گئے تھے

سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان موجود پراسرار تعلق پر روشنی ڈالی ہے جس سے نظام ہاضمہ اور غذا سے متعلق مختلف امراض کو سمجھنے اور ان کے علاج میں مدد ملے گی۔ امریکا کے Laureate انسٹیٹیوٹ فار برین ریسرچ (ایل آئی بی آر) کے ماہرین نے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھانے میں پیشرفت کی۔ سائنسدان عرصے سے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے مگر انسانی جسم کے اندرونی نظام کے افعال کو سمجھنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس نئی تحقیق میں رضاکاروں کو وائبریٹنگ کیپسول استعمال کرائے گئے، تاکہ معدے کے متحرک ہونے پر دماغی ردعمل کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ