منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز کے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

تازہ ترین 14th Dec 2023 336 مناظر

سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز کے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت نے کینیڈین شہری سارہ انعام کے قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز عامر کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔
سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر شاہنواز عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
مقدمے میں ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا جنہیں عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
شاہنواز عامر اور ان کی والدہ پر 5 دسمبر 2022 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی اور عدالت نے 9 دسمبر 2023 کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ