منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

خاتون مداح نے گلوکار کا آٹو گراف دینے کے بہانے نکاح نامہ پر دستخط کر دیئے

شوبز 06th Feb 2024 412 مناظر

خاتون مداح نے گلوکار کا آٹو گراف دینے کے بہانے نکاح نامہ پر دستخط کر دیئے

جکارتہ (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ گلوکار لوئس ٹاملنسن کے مداحوں نے آٹو گراف کے بہانے ان کے آفیشل میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مشہور میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے رکن لوئس ٹاملنسن نے غیر حاضری میں نکاح نامے پر دستخط کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق گلوکار اس وقت انڈونیشیا میں اپنے کنسرٹس میں مصروف ہیں جہاں وہ آٹوگراف پر دستخط کر رہے تھے جب ایک خاتون نے ان سے نکاح نامہ پر دستخط کرنے کو کہا۔ یہ اس وقت معلوم ہوا جب خاتون نے گھر جا کر ٹک ٹاک پر سرٹیفکیٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کی اور لوئس شادی شدہ ہیں۔ خاتون مداح نے ٹک ٹاک پر کہا کہ وہ کنسرٹ میں اکیلی خاتون کے طور پر گئی تھیں لیکن اب وہ شادی شدہ واپس آگئی ہیں اور ان کی شادی ختم ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سرٹیفکیٹ کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ