بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سمندری طوفان بپر جوائے کا رخ تبدیل، کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا

تازہ ترین 14th Jun 2023 354 مناظر

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بونداباندی ،کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری

بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 کلومیٹر سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا ہے جبکہ کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 کلومیٹر سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہوا ہے تاہم کیٹی بندر ساحل سے طوفان کے ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بپرجوئے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا۔ طوفان کے سبب ہاکس بے کے سمندرمیں طغیانی بڑھ گئی ہے جب کہ منوڑہ جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ