منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

ضرورت پڑنے پر یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کریں گے؛ پوٹن ڻے دی دھمکی

دنیا 17th Jul 2023 312 مناظر

یاد رہے کہ یہ نیٹو میں شمولیت کا معاملہ ہی تھا جو روس نے یوکرین پر گزشتہ برس فروری سے جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ دھمکی امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کے بعد دی ہے۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ اگر روس پر کلسٹر ہتھیار استعمال کیے گئے تو جواب میں ہم بھی کلسٹر بم استعمال کریں گے۔ ہمارے پاس بھی کافی تعداد میں کلسٹر بم موجود ہیں۔ کلسٹر ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت بھی 100 سے زائد ممالک میں ان ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی ہے۔ امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو بارہا مالی اور جنگی مدد فراہم کرنے کا اعدہ کیا ہے لیکن یوکرین کے نیٹو میں شمولیت پر ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ نیٹو میں شمولیت کا معاملہ ہی تھا جو روس نے یوکرین پر گزشتہ برس فروری سے جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ