منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

جامشورو میں ایس ایچ او گٹکے سميت گرفتار

تازہ ترین 03rd Jul 2023 273 مناظر

تھانہ بولا خانہ کے ایس ایچ او ظہیر سولنگی کوٹری سے اپنی نجی کار میں غیر ملکی گٹکا لے کر جا رہے تھے۔

جامشورو کے تھانہ بولاخان کا ایس ایچ او گاڑی میں گٹکا لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ایس ایس پی جامشورو فرخ رضا نے بتایا کہ تھانہ بولا خانہ کے ایس ایچ او ظہیر سولنگی کوٹری سے اپنی نجی کار میں غیر ملکی گٹکا لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے تلاشی کے دوران کار سے بھاری مقدار میں گٹکا سپاری برآمد کرکے ایس ایچ او کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ