بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

لکی مروت میں 3 حملے پسپا, دہشتگرد کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

تازہ ترین 28th Apr 2023 276 مناظر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پردہشت گردوں کے 3 حملے پسپا کردیے اور جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے, پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکاکیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، اس کے علاوہ امیر کلام اور تجبی خیل میں کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دہشتگرد کمانڈر موسیٰ خان بھی شامل ہے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ