منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

آصف زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

تازہ ترین 10th Mar 2024 331 مناظر

آصف زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے 14ویں صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر عارف علوی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصف بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی جب کہ صوبائی گورنرز اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ