بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ہانگ کانگ کی آئیکونک پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی چل بسی

شوبز 06th Jul 2023 372 مناظر

خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ سے گلوکارہ کی حالت غیر ہوگئی تھی

وکٹوریہ سٹی: ہانگ کانگ کی مشہور پاپ گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکولی خودکشی کی کوشش کے باعث 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوکولی کی بہن نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کی بہن نینسی کا کہنا تھا کہ کوکولی پچھلے کچھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوئی۔ خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ سے گلوکارہ کی حالت غیر ہوگئی تھی اسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 دن کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ