بدھ، 14 اکتوبر 2026
بریکنگ

لیجنڈری مہیش بھٹ نے فلمیں بنانا چھوڑ دیں

شوبز 28th Jul 2024 311 مناظر
لیجنڈری مہیش بھٹ نے فلمیں بنانا چھوڑ دیں

لیجنڈری مہیش بھٹ نے فلمیں بنانا چھوڑ دیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے مطابق وہ بوڑھے ہو چکے ہیں اس لیے اب مزید فلمیں نہیں کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فلمی سفر کے دوران 50 سے زائد فلمیں کر چکے ہیں جو کامیاب بھی رہیں تاہم موجودہ دور ان کے حق میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہانی اور فلمیں بنانے کا انداز اور طریقہ پرانا ہو چکا ہے اس لیے اب وہ خود کو ہدایت کاری کے لیے موزوں نہیں سمجھتے۔ مہیش بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئے ہدایت کاروں کو موقع دیتے ہیں جو نئی نسل کو پسند کرنے والی فلمیں بناتے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ