منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی؛ 15 افراد ہلاک

دنیا 05th Jul 2023 415 مناظر

ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بیجنگ: چین میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی اتھل پتھل کر کے رکھ دیا، 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا جب کہ ریسکیو کے کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے 15 افراد کی جانیں لے لیں۔ میونسپل ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ