بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ایف جی ای ایچ اے کراچی کی اہم پیش رفت

سندھ 11th Jun 2025 277 مناظر
ایف جی ای ایچ اے کراچی کی اہم پیش رفت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف جی ای ایچ اے کراچی کے زیرِ انتظام اپارٹمنٹس پراجیکٹ، سیکٹر 24-بی، اسکیم 33 گلزارِ ہجری میں واقع دکان نمبر 11 کا قبضہ کامیابی سے نیلامی میں کامیاب بولی دہندہ کو حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ خادم علی کھوکھر نے انجام دی۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ منصوبے کی یہ پہلی دکان ہے جس کا قبضہ باضابطہ طور پر مالک کو حوالے کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی دیگر دکانوں کے قبضے دینے کا سلسلہ بھی باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ یہ نمایاں کامیابی ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار حیدر، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف جی ای ایچ اے کراچی عطا الحق وقاص اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور مؤثر انتظامی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف منصوبے کی بروقت تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی سنگ میل ثابت ہو گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ