منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کا حملا، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید، 5 شدید زخمی

تازہ ترین 12th Jul 2023 283 مناظر

سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم

کوئٹہ: بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ شدید زخمی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔ دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران، چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ