بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے تین ناموں پر غور شروع کر دیا

تازہ ترین 21st Feb 2024 265 مناظر

پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے تین ناموں پر غور شروع کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی گورنر شپ کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور انہیں ن لیگ کے لیے بھی قبول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق شہباز شریف وزیراعظم اور آصف زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین کا تعلق ن لیگ سے ہوگا جب کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت بنائیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ