بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکا: 2 سالہ بیٹے سے گولی چلنے پر حاملہ ماں ہلاک

دنیا 22nd Jun 2023 225 مناظر

خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ گھنٹوں بعد موت کی نیند سو گئی۔

امریکا: اوہائیو میں 2 سالہ بچہ انجانے میں اپنی ہی ماں کا قاتل بن گیا بچے سے گولی چلنے پر حاملہ ماں دم توڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کی ریاست اوہائیو میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ حاملہ خاتون نے 911 پر کال کرکے مدد طلب کی اور زخمی ماں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ 35 ہفتوں کی حاملہ ہے اور اس کے 2 سالہ بیٹے سے غلطی سے گولی چلی جو مری کمر میں لگی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچ کر حاملہ خاتون کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی ہے ماں اور حمل دونوں کی زندگیوں کو بچانے میں ناکامی کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا سی سیکشن( آپریشن) کیا گیا لیکن بچہ بچ نہ سکا جب کہ خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ گھنٹوں بعد موت کی نیند سو گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ