بدھ، 14 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے: ایمان مزاری

پاکستان 21st May 2023 95 مناظر

عمران خان نے ميری والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں۔ ایک ٹیلیویژن پروگرام میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ‏افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا۔ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے۔ خیال رہےکہ 17مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ