جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

ملک میں غیر اعلانیہ مدت کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

تازہ ترین 08th Jul 2024 239 مناظر
ملک میں غیر اعلانیہ مدت کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

ملک میں غیر اعلانیہ مدت کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی تقرری کی تفصیلات متعلقہ حکام سے طے کی جائیں گی جب کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر اعلانیہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم کی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ