بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

اچھا کھانا نہ پکانے پر شوہر بیوی کے خلاف عدالت چلا گیا

دلچسپ اور عجیب 22nd Oct 2023 344 مناظر

ایک شوہر بیوی کے اچھا کھانا نہ پکانے پر ناراض ہو گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں اچھا کھانا نہ پکانے پر شوہر نے بیوی سے جان چھڑانے کے لیے عدالت سے رابطہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شوہر بیوی کے اچھا کھانا نہ پکانے پر ناراض ہو گیا اور طلاق لینے کے لیے عدالت چلا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی پر الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی اسے اپنے رشتہ داروں کے سامنے بے عزت کرتی ہے اور وہ الگ رہ رہی ہے جب کہ ایک بار اس نے اسے تھپڑ بھی مارا تھا لیکن بعد میں اس نے معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی نے شوہر کے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر اسے حقوق نہیں دیتا اور اس کا مذاق اڑاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس عدالت میں گیا تو جج نے دوران سماعت کہا کہ اچھا کھانا نہ پکانے پر کسی کو طلاق نہیں دی جا سکتی جس کے بعد عدالت نے طلاق کی درخواست خارج کر دی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ