منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو وقت پر نفری فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب

پاکستان 10th Jul 2023 307 مناظر

آئی جی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز دوبارہ ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر بھی ہوا ، جس میں ہمارے تین جوان زخمی ہوئے

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار نے کہا ہے کہ آرٹیکل تھری ٹوینٹی کے تحت پولیس الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے، جس وقت نفری فراہم کرنے کا حکم ملا تو اُس پر عملدرآمد کریں گے۔ پنجاب پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرٹیکل تھری ٹوینٹی کے تحت ہم الیکشن کے ماتحت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت الیکشن کمیشن نے ہم سے نفری مانگی ہم اسی طرح فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کی طرف سے اہم مسئلہ ہے کیونکہ شہریوں کو ہنی ٹریپ کیا جا رہا ہے، راولپنڈی کا ٹیکسی ڈرائیور ہنی ٹریپ ہوا۔ سندھ کے کچے میں ایک جزیرہ ہے وہاں اسکی لاش پھینکی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز دوبارہ ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر بھی ہوا ، جس میں ہمارے تین جوان زخمی ہوئے۔، دو روز قبل انکاؤنٹر ہوا جس میں ہم نے وہاں ڈاکوؤں کو مارا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ