بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ریسٹورینٹس اور بارز میں کشور کے گانے گا کر گزر بسر کرتا تھا؛ کمار سانو

شوبز 15th May 2023 260 مناظر

کلیان جی آنند جی نے میرے نغموں کا کیسیٹ امیتابھ بچن کو سنجے دت کے ہاتھوں بھیجوایا تها

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں 26 زبانوں میں 21 ہزار گیت گانے والے کیدر ناتھ بھٹہ چاریہ کو کمار سانو بننے کے سفر میں سخت محنت اور کڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمار سانو کا بھارتی فلم انڈسٹری پر راج 4 دہائیوں سے جاری ہے۔ ایک دن میں 28 گانے گا کر عالمی ریکارڈ بنانے سے لیکر گھر میں ایوارڈز سے بھرا پورا ایک کمرہ رکھنے والے اس گلوکار کا سفر کبھی اتنا آسان نہ تھا۔ ٹائم آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کمار سانو نے اپنے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کشور کمار کے بہت بڑے مداح تھے اور ان کے گانے ریسٹورینٹس اور بار میں گاکر گزر بسر کیا کرتے تھے۔ عاشقی، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، سڑک، کچھ کچھ ہوتا ہے اور بازیگر جیسی کامیاب فلموں کے گیت گانے والے کمار سانو نے بتایا کہ مجھ پر زندگی میں کچھ بڑا کرنے کی دھن سوار تھی اور اسی نے مجھے حوصلہ اور ہمت دی۔ کمار سانو نے بتایا کیا کہ میرا نام کیدرناتھ بھٹہ چاریہ ہے لیکن سب کمار سانو کے نام سے جانتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں کمار سانو کا نام موسیقار کلیان جی آنندجی نے دیا اور اب یہی نام میری شناخت ہے۔ معروف گلوکار نے امیتابھ بچن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کلیان جی آنند جی نے میرے نغموں کا کیسیٹ امیتابھ بچن کو سنجے دت کے ہاتھوں بھیجوایا اور کہا کہ اس نوجوان کو سنیں۔ میں آپ پر اس کی آواز میں گانا شوٹ کرنا چاہتا ہوں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ