بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

چھت سےگرتے بیٹےکو بچانےکیلئے ماں نے اپنی جان دیدی

دنیا 25th Jun 2023 358 مناظر

لبنیٰ اس حادثے میں بیٹے کی زندگی بچانے میں تو کامیاب ہوگئی لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

لبنان میں لبنیٰ نامی خاتون نے چھت سے گرتے بیٹے کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے کر ممتا کی نئی مثال قائم کردی۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ لبنان کے شمالی علاقے ببنین میں پیش آیا جہاں لبنیٰ نامی خاتون چھت کے کنارے سے گرتے بیٹے کو بچاتے ہوئے خود چھت سے گرگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنیٰ اس حادثے میں بیٹے کی زندگی بچانے میں تو کامیاب ہوگئی لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ممتا کی اس نئی مثال قائم ہونے پر سوشل میڈیا صارفین لبنیٰ کی موت پر افسردہ ہیں ساتھ ہی لبنیٰ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ