بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارتی اینکر کی طوفان کی رپورٹنگ میں اوور ایکٹنگ، جوہی چاؤلہ نے اپنی فلم کا کلپ شیئر کردیا

شوبز 16th Jun 2023 276 مناظر

ویڈیو میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کے دوران گرنے پڑنے اور لہرانے کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

سمندری طوفان بپر جوائے کی رپورٹنگ کے دوران گرنے پڑنے اور لہرانے کے طوفانی انداز پر بھارتی اینکر کی طوفانی اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز ومزاح کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارتی نیوز چینل ری پبلک کی اینکر شویتا ٹریپاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کے دوران گرنے پڑنے اور لہرانے کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔ اب بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے اپنی فلم ‘پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے کے بعد میمز کا طوفان آگیا اور ان کی پوسٹ پر طرح طرح کے میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ