بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

محبت کا اظهار: کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی بال کاٹ لیے

دنیا 12th May 2023 212 مناظر

کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنے بال کاٹ لیے

کینسر میں مبتلا ماں سے ہمدردی کیلئے بیٹے نے بھی اپنے بال کاٹ لیے۔ کینسر جیسی بیماری سے لڑنا آسان نہیں، یہ ایک دردناک عمل ہے، اس بیماری میں مبتلا افراد کو دوسروں کی طرف سے مسلسل مدد اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے، اکثر کینسر کے مریض کا دوران علاج سر منڈوادیا جاتا ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور سیلون میں حجام کا کام کرنے والے اپنے بیٹے سے سر منڈوا رہی ہیں۔ نوجوان نے ماں کے بال کاٹنے کے بعد خود ہی شیونگ مشین کے ذریعے اپنے تمام بال بھی کاٹ لیے جبکہ دکان پر موجود عملے نے بھی خاتون سے ہمدری کرتے ہوئے اپنے سر منڈوالیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ