جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی

تازہ ترین 14th Jul 2023 332 مناظر

ملزم نے ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی

اسلام آباد: لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جواں سالہ لڑکی کو ملازمت دلوانے کاجھانسہ دے کر ٹریل تھری پر زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ ایف ایس سی کی طالبہ موبائل میسج پر راولپنڈی پہنچی ، جہاں نعمان نامی لڑکے نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کے لیے 50 ہزار روپے مانگے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم 30 ہزار روپے وصول کرکے ملازمت دلوانے کے لیے صاحب سے ملوانے کا کہہ کر ٹریل تھری لایا ، جہاں ملزم نے ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور بعد میں ٹریل تھری سے راولپنڈی ٹنچ اسٹاپ پر چھوڑ دیا ۔ زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے مطابق ملزم نے کسی کوبتانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی ہے، تاہم خوف کی وجہ سے وہ خاموش رہی مگر گھر والوں کوسب بتادیا۔ زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ