بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو وائرل

تازہ ترین 25th Apr 2023 142 مناظر

سوموٹو ہے گا نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012 سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو ليک هوگئی، مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں اس پر خواجہ طارق نے ہاں میں جواب دیا، ثاقب نثار نے کہا کہ ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے، اس پر خواجہ طارق نے سوال کیا کہ کتنی جی؟ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جی یہ سوموٹو ہے گا نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012 سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے۔ خواجہ طارق نے کہا اچھا جی، میں دیکھ لوں گا، اس پر ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے، اس میں ہے کہ کہ بھئی اگر ۔۔۔۔چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا۔ اس پر خواجہ طارق نے کہا کہ میں پڑھ لوں گا، میں نے وہ 7 ممبر بینچ والی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایکٹ نہیں بنتا، اسے اگر آپ غور سے پڑھیں تو کلاز تھری میں ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ