بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سسئی پليجو نے چیلنج کردیا

سندھ 27th Oct 2023 39 مناظر

معروف قانون دان شہاب اوستو کے ذریعے اپیل دائر کی گئی ہے

ٹھٹہ (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع ٹھٹہ کے میرپور ساکرو کے صوبائی حلقے کو ختم کرنے کے فیصلے کو سابق سینیٹر سسئی پليجو نے چیلنج کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں سابق سینیٹر سسئی پليجو کی جانب سے اپنے وکیل معروف قانون دان شہاب اوستو کے ذریعے اپیل دائر کی گئی ہے۔
سسئی پليجو کا کہنا ہے کہ میرپور ساکرو صوبائی ڈویژن ایک پرانا ڈویژن ہے جس کا بڑا رقبہ اور بڑی آبادی ہے، جس کے ختم ہونے سے عوام کو نقصان پہنچے گا، قانونی طور پر ساکرو ڈویژن کو ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور میرپور ساکرو کی صوبائی ڈویژن کو فوری بحال کرے۔
سسی پلیجو نے کہا کہ حلقے کے عوام کو اپنے ہی حلقے میں عوامی نمائندے منتخب کرنے سے محروم نہ رکھا جائے۔ میں اور میرے والد عام انتخابات کے ذریعے اس حلقے سے رکن اسمبلی بن رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ