بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

کھیل 19th Dec 2023 326 مناظر

مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ آئی پی ایل سیزن 2024 کے لیے دستخط کی تقریب 19 دسمبر کو ہوئی جس میں فرنچائز نے اپنی ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو 20.5 کروڑ روپے میں خریدا، جس کے بعد کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ لیکن کمنز کا ریکارڈ منٹوں میں ٹوٹ گیا اور شاہ رخ خان کی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے مچل اسٹارک کو ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو حیران کردیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ