منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

ایم کیو ایم کا انتظامی یونٹس کا بیانیہ، سندھ کی قوم پرست، سیاسی و سماجی جماعتوں نے منہ توڑ جواب دے دیا

تازہ ترین 21st Sep 2026 19 مناظر
ایم کیو ایم کا انتظامی یونٹس کا بیانیہ، سندھ کی قوم پرست، سیاسی و سماجی جماعتوں نے منہ توڑ جواب دے دیا
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے انتظامی یونٹس کے قیام کے ئيے کراچی میں نکالی جانے والی ریلی اور جلسے کے بعد سندھ کے مختلف سیاسی، سماجی اور قوم پرست حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم یا نئے انتظامی یونٹس کے نام پر صوبے کی وحدت کو متاثر کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں ریلی نکالی گئی، جس میں صرف پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ پر عام عوام نے شرکت نھيں کی ریلی کے اختتام پر مزار قائد کے قریب جلسہ بھی منعقد کیا گیا، جہاں پارٹی قیادت نے انتظامی یونٹس کے قیام کو شہری مسائل کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے ضروری قرار دیا۔ دوسری جانب سندھ کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور قوم پرست جماعتوں نے ایم کیو ایم کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی وحدت ہے اور اس کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری مسائل کا حل انتظامی تقسیم نہیں بلکہ شفاف حکمرانی، اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چند لوگوں کی ریلی کو پورے سندھ کے عوام کی رائے قرار نہیں دیا جاسکتا۔ قوم پرست رہنماؤں نے خبردار کیا کہ سندھ کی وحدت اور جغرافیائی حیثیت سے متعلق کسی بھی اقدام کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ