بحیثیت پولیس فورس ہمیں عوام الناس تک سروسز ڈیلیور کرنا ہے۔آئی جی سندھ رفعت مختار
آئی جی سندھ رفعت مختار کی ذیر صدارت تعارفی اجلاس
آئی جی سندھ رفعت مختار کی ذیر صدارت تعارفی اجلاس۔آئی جی سندھ رفعت مختار کا کھنا تھا کھ بحیثیت پولیس فورس ہمیں عوام الناس تک سروسز ڈیلیور کرنا ہے۔
عوام سے احسن سلوک،برتاؤ اور انکی خدمت ایک فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔میں چاہتا ہوں پنجاب پولیس کی طرز پر ویلفیئر اقدامات سندھ پولیس کے لیئے بھی متعارف کراؤں۔سندھ پولیس کے جوانوں کی فلاح و بہبود بھی پنجاب پولیس جیسی ہونی چاہیئے۔یہ دور جدید اور ماڈرن تینیکس کو استعمال میں لانیکا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ پولیسنگ ہی دور حاضر کا تقاضہ ہے۔محکمہ پولیس سندھ کے جملہ شعبہ جات/یونٹس کے مجموعی امور کو آئی ٹی کی جانب لیجانا ہوگا۔کامیاب اور مؤثر پولیسنگ کے لیئے طویل اور قلیل مدتی پلاننگ کرنا ہوگی۔