منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

شوہر نے بیوی کے 20 ٹکڑے کرکےکچرے میں ڈال دیے

دنیا 26th Jun 2023 51 مناظر

اس کے جسم کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کے بعد اس نے بیوی کے فون اور کپڑوں کو بھی ضائع کردیا

کویتی شہری نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے کچرے کے ڈبوں میں ڈال دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق 50 سالہ کویتی شہری نے مقتولہ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی تھی، اس شادی کا علم مقتولہ کی بہن کے علاوہ کسی کو نہیں تھا اور اب مقتولہ کی بہن کی درج کروائی گئی شکایت پر ہی قتل کا پردہ فاش ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی بہن نے اکتوبر سے بہن کےگمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی ، خاتون کی شکایت کے مطابق اس کی بہن نے اپنے سابقہ شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر دوسرے (ملزم) شخص سے شادی کرلی تھی، اس شادی کا علم اس کے علاوہ کسی کو نہیں تھا۔ درج شکایت میں بتایا گیا تھا کہ اس کی بہن اکتوبر سے لاپتہ ہے، اس دوران ان کے دونوں بچوں کی شادیاں بھی ہوئیں لیکن ماں نے شرکت نہیں کی ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے مختلف علاقوں کے کچرے دانوں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ اسے تنگ کرتی تھی جس کے باعث ایک روز تنگ آکر اس نے بیوی کو قتل کردیا، بیوی کو قتل کرنے اور اس کے جسم کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کے بعد اس نے بیوی کے فون اور کپڑوں کو بھی ضائع کردیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ