بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے: خواجہ آصف

تازہ ترین 24th May 2023 272 مناظر

عمران خان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستانی کے نہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہرحربہ ناکام ہوا، عسکری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے ہیں، 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، عمران خان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستانی کے نہیں، جائزہ لیا جا رہا ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کونہیں ہو۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ