بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی والے 40 سال سے کراچی کو لوٹ رہے ہیں، ناقص نظام کے باعث شہر ڈوب گیا،حافظ نعیم

پاکستان 20th Aug 2025 347 مناظر
پیپلز پارٹی والے 40 سال سے کراچی کو لوٹ رہے ہیں، ناقص نظام کے باعث شہر ڈوب گیا،حافظ نعیم
لاہور؛ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 40 سال سے پیپلز پارٹی (پی پی) والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں،کل جو شہر قائد میں ہوا ہے یہ سب اس کے ذمہ دار ہیں۔ منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل جو کراچی میں ہوا، ان لوگوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا ۔ جو جعلی میئر کو لے کر آئے، ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں لیکن ہماری حکومت کیا کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق 40 سال سے پیپلزپارٹی والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں،کراچی منی پاکستان ہے، کل کراچی میں زیادہ بارش ہوئی، اس شہر کے نالوں کی صفائی کیلئے کروڑوں اربوں روپے لیے جاتے ہیں لیکن صفائی نہیں ہوتی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرپشن کا سسٹم مسلط کیا گیا، 80 فیصد تک کرپشن کا ریٹ ہے، یہ لوگ کیسے کام کریں گے، کیسے ممکن ہے منشیات کا اڈا چل رہا ہو اور پولیس کو پتہ نا ہو، اس نظام میں آپ کے اپنے بچے بھی محفوط نہیں ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ