ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

تین ملکی سیریز سے قبل سری لنکا کے دو اہم کھلاڑی بیمار، وطن واپسی کا فیصلہ

کھیل 17th Nov 2025 511 مناظر
تین ملکی سیریز سے قبل سری لنکا کے دو اہم کھلاڑی بیمار، وطن واپسی کا فیصلہ
کولمبو (ویب ڈیسک): سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی بیماری کے باعث کل سے پاکستان میں شروع ہونے والی تین ملکی سیریز میں شرکت کیے بغیر وطن واپس جا رہے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان چارتھ اسالانکا اور فاسٹ بولر اسیٹھا فرنینڈو وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ تین ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے، پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ