بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلباء نے امتحان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

تازہ ترین 25th Sep 2024 383 مناظر
ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلباء نے امتحان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

جب پیپر ہمارے سامنے آیا تو ہم یہ دیکھ کر پریشان ہوئے کہ پیپر میں 20 سے زائد سوالات تھے جو سلیبس سے باہر تھے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلباء نے امتحان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے طلبہ نے بتایا کہ جب پیپر ہمارے سامنے آیا تو ہم یہ دیکھ کر پریشان ہوئے کہ پیپر میں 20 سے زائد سوالات تھے جو سلیبس سے باہر تھے۔ ایم ڈی کیٹ میں فیل ہونے والے طلباء کا کہنا تھا کہ جب ان کے والدین نے یونیورسٹی جا کر معاملہ اٹھایا تو وائس چانسلر پچھلے دروازے سے چلے گئے اور پولیس کو بلایا گیا۔ طلباء کے مطابق پولیس نے ہمیں گھیر لیا، اگر ہم نے کچھ نہیں کیا تو بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ کرایا جائے۔ قبل ازیں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے طلباء نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 22 ستمبر کو ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ملک بھر میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی اور 50 سے زائد طلبہ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور دو طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ