جئے سندھ رہبر کمیٹی کا 15 اکتوبر کو لاڑکانہ اور 8 نومبر کو کراچی میں ’’وحدت سندھ مارچ‘‘ کا اعلان
حیدرآباد (ویب ڈیسک) جئے سندھ رہبر کمیٹی نے 15 اکتوبر کو لاڑکانہ اور 8 نومبر کو کراچی میں ’’وحدت سندھ مارچ‘‘ کرنے کا اعلان کردیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جئے سندھ رہبر کمیٹی کے سربراہ ریاض علی چانڈیو، جسقم (ش) کے سربراہ ڈاکٹر نیاز کالانی، جئے سندھ قومی پارٹی کے چیئرمین نواز خان زئور، جسٹ کے چیئرمین شبیر جمالی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ریاض علی چانڈیو نے کہا کہ ساحلی پٹی اور کیرتھر کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کیا گیا ہے، جبکہ کچے کی زمین کا سروے بند کروا کر اسے مقامی لوگوں کے حوالے کیا جائے۔
ڈاکٹر نیاز کالانی نے اردو بولنے والوں سے اپیل کی کہ وہ 8 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے والے ’’وحدت سندھ مارچ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں۔
2 تبصرے
zvdTodPWQiQTcHAc
1 week ago
GfFgUjUhbLcQVqjuUqTH
wNqrCyCzQOeftpYjdVAuBRnA
2 days ago
wMfhkeGxDsEBVIDA