سندھ میں خونریزی کے واقعات، مختلف علاقوں میں ایک ہی دن کے دوران عورتوں سمیت 6 افراد قتل
سندھ میں خونریزی کے واقعات، مختلف علاقوں میں ایک ہی دن کے دوران عورتوں سمیت 6 افراد قتل، کندھکوٹ میں رسالدار روڈ پر فائرنگ، پولیس مقابلے میں مارے گئے مبينھ ملزمان کے بدلے میں ریٹائرڈ اہلکار ظفر سنجرانی کو قتل کيا گيا، شکارپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈوکری کے رہائشی نوجوان ثمر علی جسکانی مارا گیا، فیض گنج کے قریب گاؤں وسطڑو میں جلال سولنگی قتل، دوداپور کے گاؤں شیران پور کے رہائشی نوجوان عباس رند کوو کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماردیا، گھوٹکی کے گاؤں محمد پور میں ملزم وقار ماچھی نے کاروکاری کے الزام میں اپنی پھوپھی حفیظاں کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پڈعیدن کے قریب گاؤں دریائے خان میں شفیق راجپر نے اپنی اہلیہ نواب زادی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔