اتوار، 01 نومبر 2026
بریکنگ

اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کے گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

شوبز 20th Nov 2024 345 مناظر
اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کے گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

موہنی ڈی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا

ممبئی (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سے طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈی نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ 19 نومبر کی رات اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی کا بیان جاری کیا۔ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کو چند گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ موسیقار گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ موہنی ڈی اور ان کے شوہر مارک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، "تڑے ہوئے دل کے ساتھ، مارک اور میں نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ہمیشہ اچھے دوست رہیں گے۔" غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں، وہ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں اے آر رحمان کے ساتھ پرفارم کر چکی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ